ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الواقعة (56) — آیت 91

فَسَلٰمٌ لَّکَ مِنۡ اَصۡحٰبِ الۡیَمِیۡنِ ﴿ؕ۹۱﴾
تو (کہا جائے گا) تجھ پر سلام (کہ تو) دائیں ہاتھ والوں سے ہے۔ En
تو (کہا جائے گا کہ) تجھ پر داہنے ہاتھ والوں کی طرف سے سلام
En
تو بھی سلامتی ہے تیرے لیے کہ تو داہنے والوں میں سے ہے En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

91۔ تو اے دائیں ہاتھ والے لوگوں میں شامل ہونے والے! تجھ پر [42] سلامتی ہو
[42] اس آیت کے بھی دو مطلب ہو سکتے ہیں۔ اگر مخاطب دائیں ہاتھ والا سمجھا جائے تو اس کا مطلب وہی ہے جو ترجمہ سے ظاہر ہے اور اگر مخاطب عام لوگ ہوں تو مطلب یہ ہو گا کہ اصحاب الیمین کی طرف سے تم لوگ مطمئن رہو اور خاطر جمع رکھو۔ وہ یقیناً محفوظ و مامون رہیں گے۔