ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الواقعة (56) — آیت 77

اِنَّہٗ لَقُرۡاٰنٌ کَرِیۡمٌ ﴿ۙ۷۷﴾
کہ بلاشبہ یہ یقینا ایک باعزت پڑھی جانے والی چیز ہے ۔ En
کہ یہ بڑے رتبے کا قرآن ہے
En
کہ بیشک یہ قرآن بہت بڑی عزت واﻻ ہے En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

77۔ کہ یہ قرآن بلا شبہ بلند [36] پایہ کتاب ہے
[36] اتنی بڑی قسم اللہ تعالیٰ نے اس بات پر اٹھائی کہ اس کتاب کے مضامین و مطالب نہایت بلندپایہ ہیں۔ یہ نہ کسی ساحر کی ساحری ہے، نہ کسی کاہن کی کہانت اور نہ کسی شاعر کے تخیلات ہیں بلکہ یہ بلند پایہ بزرگ و برتر ہستی کی طرف سے نازل شدہ بلند پایہ کتاب ہے جو اس نے تمام بنی نوع انسان کی ہدایت اور فلاح و بہبود کے لیے نازل فرمائی ہے اور اللہ تعالیٰ کی وسعت علم کی بنا پر اس کے سب مضامین لوح محفوظ میں پہلے ہی مندرج ہیں۔