ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الواقعة (56) — آیت 55

فَشٰرِبُوۡنَ شُرۡبَ الۡہِیۡمِ ﴿ؕ۵۵﴾
پھرپیاس کی بیماری والے اونٹوں کے پینے کی طرح پینے والے ہو۔ En
اور پیو گے بھی تو اس طرح جیسے پیاسے اونٹ پیتے ہیں
En
پھر پینے والے بھی پیاسے اونٹوں کی طرح En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

55۔ جسے تم پیاس کی بیماری والے اونٹ [26] کی طرح پیو گے
[26] ﴿هيم﴾ ﴿هَيَامٌ بمعنی شدید قسم کی پیاس اور ﴿هام﴾ بمعنی سخت پیاسا ہونا۔ اور ھیام اونٹ کی اس بیماری کو بھی کہتے ہیں جس میں اونٹ سخت پیاسا رہتا ہے۔ وہ پانی پیتا جاتا ہے لیکن پیاس بجھنے میں نہیں آتی۔ جیسے انسانوں کو استسقاء کی بیماری لاحق ہو جاتی ہے اور ﴿هيم﴾ ایسے اونٹ کو کہتے ہیں جسے نہ بجھنے والی پیاس کی بیماری لگی ہو۔ گویا اہل دوزخ کو تھوہر بطور خوراک کھانے کے بعد کھولتا ہوا پانی پینے کو ملے گا۔ وہ اس کھولتے ہوئے پانی کو پیتے جائیں گے مگر ان کی پیاس ختم نہ ہو گی۔