ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الواقعة (56) — آیت 33

لَّا مَقۡطُوۡعَۃٍ وَّ لَا مَمۡنُوۡعَۃٍ ﴿ۙ۳۳﴾
جو نہ کبھی ختم ہوں گے اور نہ ان سے کوئی روک ٹوک ہوگی۔ En
جو نہ کبھی ختم ہوں اور نہ ان سے کوئی روکے
En
جو نہ ختم ہوں نہ روک لیے جائیں En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

33۔ جو نہ کبھی ختم ہوں گے اور نہ روکے [18] جائیں گے
[18] یعنی نہ تو جنت کے پھلوں کی سپلائی کسی وقت بند ہو گی جس طرح دنیا میں پھل اپنے موسم میں ہی مل سکتے ہیں۔ آگے پیچھے نہیں ملتے۔ اور نہ ہی ان کو حاصل کرنے، توڑنے یا کھانے میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ پیش آئے گی۔