ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الرحمٰن (55) — آیت 62

وَ مِنۡ دُوۡنِہِمَا جَنَّتٰنِ ﴿ۚ۶۲﴾
اور ان دو (باغوں) کے علاوہ اور دوباغ ہیں۔ En
اور ان باغوں کے علاوہ دو باغ اور ہیں
En
اور ان کے سوا دو جنتیں اور ہیں En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

62۔ اور ان دو باغوں کے علاوہ دو باغ [39] اور بھی ہوں گے
[39] اس کی بھی دو صورتیں بیان کی جاتی ہیں۔ ایک یہ کہ اہل جنت بھی دو طرح کے ہوں گے۔ ایک السابقون یا مقربین، دوسرے اصحاب الیمین یعنی عام اہل جنت جیسا کہ سورۃ واقعہ میں یہ تفصیل موجود ہے۔ مقربین کو جو دو باغ ملیں گے وہ ان باغوں سے اعلیٰ قسم کے ہوں گے جو عام اہل جنت کو ملیں گے اور دوسری صورت یہ کہ ہر جنتی کو دو باغ تو اعلیٰ قسم کے ملیں گے اور دو اس سے کم درجہ کے۔