ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ النجم (53) — آیت 57

اَزِفَتِ الۡاٰزِفَۃُ ﴿ۚ۵۷﴾
قریب آگئی وہ قریب آنے والی۔ En
آنے والی (یعنی قیامت) قریب آ پہنچی
En
آنے والی گھڑی قریب آ گئی ہے En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

57۔ آنے والی (گھڑی) قریب [40] آپہنچی ہے
[40] ﴿ازفة﴾ قیامت کا ہی صفاتی نام ہے اور ازف میں وقت کی تنگی کا مفہوم پایا جاتا ہے یعنی یہ نہ سمجھو کہ قیامت یا موت کی گھڑی ابھی بہت دور ہے اور سوچنے سمجھنے کے لیے ابھی بہت وقت پڑا ہے۔ انسان کو تو ایک پل کی بھی خبر نہیں اور جس کو موت آگئی بس اس کی قیامت تو اسی وقت قائم ہو گئی۔