مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ النجم (53) — آیت 40

وَ اَنَّ سَعۡیَہٗ سَوۡفَ یُرٰی ﴿۪۴۰﴾
اور یہ کہ اس کی کوشش جلد ہی اسے دکھائی جائے گی۔
اور یہ کہ اس کی کوشش دیکھی جائے گی
اور یہ کہ بیشک اس کی کوشش عنقریب دیکھی جائے گی

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

40۔ اور یہ کہ اس کی کوشش، جلد [29] ہی دیکھی جائے گی
[29] معذور لوگوں کے متعلق اشتراکی نظریہ :۔
یعنی جو کام اس نے خود دنیوی زندگی میں سرانجام دیئے اور جن کاموں کے اثرات چھوڑے سب اس کی سعی میں داخل ہیں اور ان سب کو اعمال کی ترازو میں رکھ کر دیکھا جائے گا۔ بعض کمیونسٹ ذہن کے لوگ ﴿وَاَنْ لَّيْسَ لِلْاِنْسَانِ اِلَّا مَا سَعٰي اس مادی دنیا پر منطبق کر کے اس کا مطلب یہ لیتے ہیں کہ بوڑھے اور معذور قسم کے لوگ جو کوئی محنت کر ہی نہیں سکتے ان کو مار کر ختم کر دینا چاہئے تاکہ وہ معاشرہ پر معاشی بوجھ نہ بنیں۔ جب وہ کما ہی نہیں سکتے تو انہیں کچھ ملنا بھی نہیں چاہیے۔ ظاہر ہے یہ مطلب سیاق و سباق سے قطع نظر کر کے لیا گیا ہے۔ نیز یہ نظریہ اسلام کے نظام صدقات و زکوٰۃ کے بالکل برعکس ہے۔ اسلام ایسے معذور اور نادار لوگوں کی بھرپور امداد کر کے انہیں زندہ رہنے کا حق دیتا ہے۔ لہٰذا اشتراکیوں کا یہ نظریہ اسلامی نکتہ نگاہ سے باطل، لغو اور فساد فی الارض کے مترادف ہے۔

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔