ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ النجم (53) — آیت 24

اَمۡ لِلۡاِنۡسَانِ مَا تَمَنّٰی ﴿۫ۖ۲۴﴾
یا انسان کے لیے وہ (میسر) ہے جو وہ آرزو کرے۔ En
کیا جس چیز کی انسان آرزو کرتا ہے وہ اسے ضرور ملتی ہے
En
کیا ہر شخص جو آرزو کرے اسے میسر ہے؟ En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

24۔ انسان جیسی بھی آرزو کرے کیا وہ اسے [16] مل جاتی ہے؟
[16] مشرکین مکہ کی آرزو معبود ایسا ہو جو کسی قسم کی بھی پابندیاں نہ لگائے :۔
یعنی تمہاری آرزو یہ ہے کہ تمہارے معبود ایسے ہونے چاہییں جو تم پر کسی قسم کی پابندی نہ لگائیں تو کیا تمہاری یہ آرزو پوری کی جا سکتی ہے؟ یا کیا تمہیں یہ حق حاصل ہے کہ جسے چاہو اپنا معبود بنا لو؟ یا اگر تم نے اپنے معبودوں سے سفارش کی توقع وابستہ کر رکھی ہے تو کیا تمہارے خیال میں یہ پوری کر دی جائے گی؟ جبکہ دنیا اور آخرت دونوں جگہ کلی اختیارات صرف اللہ تعالیٰ کو حاصل ہیں؟