ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ النجم (53) — آیت 10

فَاَوۡحٰۤی اِلٰی عَبۡدِہٖ مَاۤ اَوۡحٰی ﴿ؕ۱۰﴾
پھر اس نے وحی کی اس (اللہ) کے بندے کی طرف جو وحی کی۔ En
پھر خدا نے اپنے بندے کی طرف جو بھیجا سو بھیجا
En
پس اس نے اللہ کے بندے کو وحی پہنچائی جو بھی پہنچائی En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

10۔ پھر اللہ نے اپنے بندے کی طرف وحی کی جو کرنا [6] تھی۔
[6] آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سیدنا جبرئیل کو اپنی اصلی شکل میں دیکھنے کی تائید اس حدیث سے بھی ہوتی ہے: سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ فرماتے ہیں کہ: ﴿فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَىٰ فَأَوْحَىٰ إِلَىٰ عَبْدِهِ مَا أَوْحَىٰ سے یہ مراد ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جبرئیل کو (ان کی اصلی شکل میں) دیکھا ان کے چھ سو بازو (پر) تھے۔ [بخاري، كتاب التفسير]
اور یہ وحی غالباً سورۃ مدثر کی وہی آیات ہیں جن کا اوپر ذکر ہوا۔ یہ وحی اللہ تعالیٰ نے اپنے بندے پر جبرئیل کے واسطہ سے کی تھی۔