ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الطور (52) — آیت 49

وَ مِنَ الَّیۡلِ فَسَبِّحۡہُ وَ اِدۡبَارَ النُّجُوۡمِ ﴿٪۴۹﴾
اور رات کے کچھ حصے میں پھر اس کی تسبیح کر اور ستاروں کے جانے کے بعد بھی۔ En
اور رات کے بعض اوقات میں بھی اور ستاروں کے غروب ہونے کے بعد بھی اس کی تنزیہ کیا کرو
En
اور رات کو بھی اس کی تسبیح پڑھ اور ستاروں کے ڈوبتے وقت بھی En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

49۔ اور رات کو بھی اس کی تسبیح کیجئے اور ستاروں کے غروب [43] ہونے کے بعد بھی۔
[43] رات سے مراد مغرب، عشا اور تہجد کی نمازیں بھی ہو سکتی ہیں اور ان کے علاوہ ذکر الٰہی بھی۔ اور ستاروں کے غروب ہونے سے سپیدہ صبح کے ظہور کا وقت ہے۔ جب سب ستاروں کی روشنی ماند پڑنے لگتی ہے پھر غائب ہو جاتے ہیں اور اس سے مراد نماز فجر ہے۔