ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الذاريات (51) — آیت 33

لِنُرۡسِلَ عَلَیۡہِمۡ حِجَارَۃً مِّنۡ طِیۡنٍ ﴿ۙ۳۳﴾
تاکہ ہم ان پر مٹی کے پتھر (کھنگر) پھینکیں۔ En
تاکہ ان پر کھنگر برسائیں
En
تاکہ ہم ان پر مٹی کے کنکر برسائیں En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

33۔ تاکہ ان پر مٹی کے پتھر [27] برسائیں
[27] یعنی ایسے نوکیلے اور چبھ جانے والے کنکر جو ابھی پوری طرح پتھر نہ بنے ہوں اور ان کا کچھ حصہ مٹی سے پتھر بن رہا ہو۔