ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الذاريات (51) — آیت 24

ہَلۡ اَتٰىکَ حَدِیۡثُ ضَیۡفِ اِبۡرٰہِیۡمَ الۡمُکۡرَمِیۡنَ ﴿ۘ۲۴﴾
کیا تیرے پاس ابراہیم کے معزز مہمانوں کی بات آئی ہے؟ En
بھلا تمہارے پاس ابراہیمؑ کے معزز مہمانوں کی خبر پہنچی ہے؟
En
کیا تجھے ابراہیم (علیہ السلام) کے معزز مہمانوں کی خبر بھی پہنچی ہے؟ En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

24۔ (اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم !) کیا آپ کے پاس [18] ابراہیم کے معزز مہمانوں کی بات [19] بھی پہنچی؟
[18] سیدنا ابراہیم کے ہاں فرشتوں کا سیدنا اسحٰق کی خوشخبری دینے کا ذکر پہلے سورۃ ہود کی آیت 69 تا 76، سورۃ حجر آیت 51 تا 60 اور سورۃ عنکبوت کی آیت نمبر 31، 32 میں گزر چکا ہے وہ حواشی بھی دیکھ لیے جائیں۔
[19] سیدنا ابراہیمؑ کے ہاں فرشتوں کی آمد :۔
یہ معزز مہمان فرشتے تھے اور بعض مفسرین کے نزدیک یہ تین فرشتے تھے۔ سیدنا جبرائیل، سیدنا میکائیل اور سیدنا اسرافیل جو انسانی شکلوں میں آئے تھے۔