ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الذاريات (51) — آیت 18

وَ بِالۡاَسۡحَارِ ہُمۡ یَسۡتَغۡفِرُوۡنَ ﴿۱۸﴾
اور رات کی آخری گھڑیوں میں وہ بخشش مانگتے تھے۔ En
اور اوقات سحر میں بخشش مانگا کرتے تھے
En
اور وقت سحر استغفار کیا کرتے تھے En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

18۔ اور سحری کے وقت مغفرت [11] مانگا کرتے تھے۔
[11] استغفار کرنا :۔
اس آیت میں وقت کی بھی تعیین ہو گئی۔ یعنی وہ رات کو اللہ کی عبادت میں مشغول رہ کر اپنے اس نیک کام پر پھول نہیں جاتے۔ بلکہ پھر بھی اللہ سے بخشش طلب کرتے ہیں۔ کیونکہ انسان فطری طور پر خطا کار ہے۔ اس سے نا دانستہ بھی کئی غلطیاں ہو جاتی ہیں اور اللہ غفور رحیم ہے اور اس سے ہر حال میں بخشش طلب کرتے رہنا چاہئے۔