ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ ق (50) — آیت 26

الَّذِیۡ جَعَلَ مَعَ اللّٰہِ اِلٰـہًا اٰخَرَ فَاَلۡقِیٰہُ فِی الۡعَذَابِ الشَّدِیۡدِ ﴿۲۶﴾
جس نے اللہ کے ساتھ دوسرا معبود بنا لیا، سو دونوں اسے بہت سخت عذاب میں ڈال دو۔ En
جس نے خدا کے ساتھ اور معبود مقرر کر رکھے تھے۔ تو اس کو سخت عذاب میں ڈال دو
En
جس نے اللہ کے ساتھ دوسرا معبود بنا لیا تھا پس اسے سخت عذاب میں ڈال دو En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

26۔ جس نے اللہ کے علاوہ کوئی اور الٰہ [32] بھی بنا رکھا تھا۔ لہذا اسے سخت عذاب میں پھینک دو۔
[32] یہ الٰہ انسان کا اپنا نفس اور خواہشات نفس بھی ہو سکتی ہیں۔ اور جن برائیوں کا اوپر ذکر ہوا ہے ان میں اکثر ایسی ہیں جو خواہش نفس کے پیچھے لگنے والوں میں پائی جاتی ہیں۔ اور ان میں سے ہر برائی ایسی ہے جو انسان کو جہنم کا مستحق بنا دیتی ہے۔ بالخصوص یہ آخری برائی تو ایسی ہے جس کے متعلق صراحت سے مذکور ہے کہ اللہ دوسرے گناہ تو جسے چاہے بخش دے گا مگر مشرک کے لئے کبھی مغفرت نہیں ہو سکتی اور نہ ہی اسے جہنم سے کبھی نجات حاصل ہو گی۔