22۔ اگر کافر لوگ تم سے جنگ کرتے تو یقیناً پیٹھ پھیر [33] جاتے۔ پھر وہ کوئی حامی اور مددگار بھی نہ پاتے۔
[33] یعنی اگر کافر میدان حدیبیہ میں مسلمانوں سے بھڑ جاتے تو بھی اللہ اس بات پر قادر تھا کہ کافروں کو مار بھگاتا اور مسلمانوں کو فتح عطا کر دیتا۔ مگر جنگ ہونے کے بجائے صلح ہو جانے میں دوسری کئی مصلحتیں کار فرما تھیں۔ جن کی وجہ سے اللہ نے جنگ نہ ہونے دی۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔