ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الدخان (44) — آیت 28

کَذٰلِکَ ۟ وَ اَوۡرَثۡنٰہَا قَوۡمًا اٰخَرِیۡنَ ﴿۲۸﴾
اسی طرح ہوا اور ہم نے ان کا وارث اور لوگوں کو بنا دیا۔ En
اسی طرح (ہوا) اور ہم نے دوسرے لوگوں کو ان چیزوں کا مالک بنا دیا
En
اسی طرح ہوگیا اور ہم نے ان سب کا وارث دوسری قوم کو بنادیا En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

28۔ اسی طرح ہوا۔ اور ہم نے ایک دوسری [20] قوم کو ان کا وارث بنا دیا۔
[20] یہ دوسری قوم کون تھی جو فرعون اور اٰل فرعون کے محلات، باغات، چشموں اور کھیتوں کی وارث بنی تھی؟ اس کے متعلق بھی اختلاف ہے۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ بنی اسرائیل ہی کے کچھ لوگ مصر میں باقی رہے گئے تھے۔ جو فرعون اور آل فرعون کے اقتدار کے خاتمہ کے بعد ان چیزوں کے وارث بن گئے تھے۔ اور بعض کا خیال ہے کہ یہ بنی اسرائیل کے علاوہ کوئی اور لوگ تھے۔ قرآن کریم سے دو باتوں کی تائید ہو جاتی ہے۔ جیسا کہ یہاں بھی ﴿قَوْمًا اٰخَرِيْنَ کے الفاظ دوسری صورت کی تائید کرتے ہیں۔ نیز تاریخ سے بھی فرعون کی غرقابی کے بعد مصر میں بنی اسرائیل کی حکومت ثابت نہیں ہوتی۔