ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الدخان (44) — آیت 12

رَبَّنَا اکۡشِفۡ عَنَّا الۡعَذَابَ اِنَّا مُؤۡمِنُوۡنَ ﴿۱۲﴾
اے ہمارے رب! ہم سے یہ عذاب دور کر دے، بے شک ہم ایمان لانے والے ہیں۔ En
اے پروردگار ہم سے اس عذاب کو دور کر ہم ایمان لاتے ہیں
En
کہیں گے کہ اے ہمارے رب! یہ آفت ہم سے دور کر ہم ایمان قبول کرتے ہیں En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

12۔ (اس وقت لوگ واویلا کریں گے) اے ہمارے پروردگار! ہم سے اس عذاب کو دور کر دے ہم ایمان لاتے ہیں