72۔ یہی وہ جنت ہے جس کے تم وارث [69] بنائے گئے ہو، ان اعمال کے عوض جو تم (دنیا میں) کرتے رہے۔
[69] یعنی اب تم اس جنت کے ہمیشہ کے لیے مالک بن چکے۔ دنیا کی طرح عارضی ملکیت نہ ہو گی جو مرنے کے بعد دوسرے ورثاء کو از خود منتقل ہو جاتی ہے۔ وہاں نہ موت ہے اور نہ اس قسم کا کوئی خطرہ ہے۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔