48۔ وہ بڑا بننے والے جواب دیں گے: ہم سب اسی میں پڑے ہیں۔ (اور) اللہ بندوں کے درمیان [62] فیصلہ کر چکا ہے۔
[62] بڑے حضرات جواب دیں گے کہ اب تو جو کچھ ہونا تھا ہو چکا۔ اللہ
تعالیٰ ہر ایک کے حق میں جتنی سزا کا فیصلہ کر چکا ہے اس میں کمی بیشی نہیں ہو سکتی۔