ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الزمر (39) — آیت 30

اِنَّکَ مَیِّتٌ وَّ اِنَّہُمۡ مَّیِّتُوۡنَ ﴿۫۳۰﴾
بے شک تو مرنے والا ہے اور بے شک وہ بھی مرنے والے ہیں۔ En
(اے پیغمبر) تم بھی مر جاؤ گے اور یہ بھی مر جائیں گے
En
یقیناً خود آپ کو بھی موت آئے گی اور یہ سب بھی مرنے والے ہیں En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

30۔ (اے نبی!) بلا شبہ آپ کو مرنا [46] ہے اور یہ بھی مرنے والے ہیں
[46] کفار مکہ بسا اوقات یہ آرزو کرتے تھے کہ اگر یہ نبی مر جائے تو سارے جھگڑے ختم ہو جائیں۔ اس آیت میں ان کی اسی بری آرزو کا نہایت سنجیدہ انداز میں جواب دیا گیا ہے اور اس نبی کو ہی مخاطب کر کے کہا گیا ہے کہ اگر آپ کو موت آتی ہے تو یہ کیا موت سے بچ سکتے ہیں؟ پھر یہ کیا معلوم پہلے موت کس کو آئے گی؟ موت آنے کی حد تک تو سب یکساں ہیں مگر سوچنے کی بات یہ ہے کہ موت کے بعد کس کا انجام بخیر ہو گا۔ اور کون اپنی سرکشی کی پاداش میں ماخوذ ہو گا۔