86۔ آپ ان سے کہہ دیجئے کہ: میں اس تبلیغ پر تم سے کوئی صلہ نہیں مانگتا۔ نہ ہی میں تکلف کر (کے نبی بن) رہا [76] ہوں
[76] یعنی میں بالکل بے لوث ہو کر تمہیں اللہ کا پیغام پہنچا رہا ہوں۔ اس کا نہ تم سے کوئی صلہ مانگتا ہوں اور نہ ہی میری کوئی ذاتی غرض اس سے وابستہ ہے اور نہ میں ان لوگوں میں سے ہوں کہ اپنی بڑائی قائم کرنے کے لئے جھوٹے دعوے لے کر اٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔ اور اس بات پر شہادت میری سابقہ تمام زندگی ہے جسے تم خوب جانتے ہو۔
لاعلمی کا اعتراف کر لینا بھی عالم ہونے کی دلیل ہے:۔
لفظ ﴿متكلّفين﴾ کے معنی درج ذیل حدیث سے بھی واضح ہوتے ہیں: مسروق کہتے ہیں کہ ہم عبد اللہ بن مسعودؓ کے ہاں گئے۔ انہوں نے کہا: لوگو! جو شخص کوئی بات جانتا ہو تو اسے بیان کرے اور اگر نہ جانتا ہو تو کہہ دے کہ ”اللہ ہی بہتر جانتا ہے“ کیونکہ ایسا کہنا بھی کمال علم کی دلیل ہے۔ اللہ عز و جل نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایا: کہ ”میں اس (تبلیغ) پر تم سے کوئی مزدوری نہیں مانگتا اور نہ ہی میں دل سے باتیں بنانے والوں سے ہوں“ [بخاري۔ كتاب التفسير]
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔