ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ ص (38) — آیت 68

اَنۡتُمۡ عَنۡہُ مُعۡرِضُوۡنَ ﴿۶۸﴾
جس سے تم منہ پھیر نے والے ہو۔ En
جس کو تم دھیان میں نہیں لاتے
En
جس سے تم بے پرواه ہو رہے ہو En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

68۔ جس سے تم اعراض [67] کر رہے ہو
[67] یعنی قیامت کی خبر کوئی معمولی خبر نہیں جس کا تم مذاق اڑاتے اور بار بار پوچھتے رہتے ہو کہ کب آئے گی، آکیوں نہیں جاتی؟ ہمارا حساب کتاب ابھی ہمیں کیوں نہیں دے دیا جاتا؟ اگر تم اس کی حقیقت کو سمجھ لو۔ اور اس دن کے ہولناک مناظر کو اپنے سامنے لاؤ تو یہ اتنی بڑی چیز ہے کہ تمہارے طرز زندگی کا رخ موڑ سکتی ہے۔