31۔ جب پچھلے پہر ان کے سامنے عمدہ نسل کے تیز رفتار [39] گھوڑے پیش کئے گئے
[39] ﴿صافنات﴾ کا لغوی معنی:۔
﴿صافنات﴾﴿صافن﴾ کی جمع ہے اور ﴿صَفَنَ﴾﴿الفرس﴾ بمعنی گھوڑے کا تین ٹانگوں پر اس طرح کھڑا ہونا کہ چوتھے کھر کا صرف سرا زمین پر ٹکا رہے اور اس سے چاک و چوبند گھوڑا مراد لیا جاتا ہے۔ اور ﴿جياد﴾﴿جَيِّد﴾ کی جمع ہے۔ اور ﴿جاد الفرس﴾ یعنی گھوڑے کا سبک اور تیز رفتار ہونا ہے۔ یہ ان گھوڑوں کی صفات ہیں جو سیدنا سلیمانؑ نے جہاد کی خاطر رکھے ہوئے تھے۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔