ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الصافات (37) — آیت 51

قَالَ قَآئِلٌ مِّنۡہُمۡ اِنِّیۡ کَانَ لِیۡ قَرِیۡنٌ ﴿ۙ۵۱﴾
ان میں سے ایک کہنے والا کہے گا بے شک میں، میرا ایک ساتھی تھا۔ En
ایک کہنے والا ان میں سے کہے گا کہ میرا ایک ہم نشین تھا
En
ان میں سے ایک کہنے واﻻ کہے گا کہ میرا ایک ساتھی تھا En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

51۔ ان میں سے ایک کہے گا: (دنیا میں) میرا ایک ہم نشین [29] تھا
[29] قرین ایسے ساتھی یا دوست کو کہتے ہیں جو اپنا ہم عمر ہو یا بہادری، قوت اور اسی طرح کے دیگر اوصاف میں ہمسر ہو اور اس لفظ کا استعمال عموماً برے معنوں میں ہوتا ہے۔