ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الصافات (37) — آیت 15

وَ قَالُوۡۤا اِنۡ ہٰذَاۤ اِلَّا سِحۡرٌ مُّبِیۡنٌ ﴿ۚۖ۱۵﴾
اور کہتے ہیں یہ صاف جادو کے سوا کچھ نہیں۔ En
اور کہتے ہیں کہ یہ تو صریح جادو ہے
En
اور کہتے ہیں کہ یہ تو بالکل کھلم کھلا جادو ہی ہے En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

15۔ اور کہتے ہیں کہ: ”یہ تو صریح جادو [9] ہے
[9] بلکہ عجیب باتیں تو یہ لوگ بناتے ہیں جو اللہ کی ان آیات کو کسی طلسماتی دنیا کی باتیں سمجھتے ہیں کہ جب ہم مر جائیں گے تو پھر دوبارہ جی اٹھیں گے۔ پھر ہم سب کے سب اللہ کی عدالت میں پیش ہوں گے پھر لوگوں کے اعمال کے فیصلے ہوں گے۔ پھر ایک طرف جہنم ہو گی جس کے یہ اور یہ اوصاف ہوں گے۔ اور ایک طرف جنت ہو گی جس کے یہ اور یہ اوصاف ہوں گے۔ ایسی باتیں کسی خیالی دنیا کے متعلق تو کی جا سکتی ہیں۔ بھلا ایک بھلا چنگا اور درست عقل والا آدمی ایسی باتیں کیسے کہہ سکتا ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ اس پر کسی نے جادو کر دیا ہے جو یہ یک لخت ایسی تصوراتی اور بہکی بہکی باتیں کرنے لگا ہے۔