ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الصافات (37) — آیت 146

وَ اَنۡۢبَتۡنَا عَلَیۡہِ شَجَرَۃً مِّنۡ یَّقۡطِیۡنٍ ﴿۱۴۶﴾ۚ
اور ہم نے اس پر ایک بیل دار پودا اگا دیا۔ En
اور ان پر کدو کا درخت اُگایا
En
اور ان پر سایہ کرنے واﻻ ایک بیل دار درخت ہم نے اگا دیا En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

146۔ اور ان پر ایک بیل دار [86] درخت اگا دیا
[86] آپ کی رہائش اور خوراک کا بندوبست:۔
﴿يَقْطِيْنٌ کا اطلاق ہر اس پودے پر ہوتا ہے جس کا تنا نہ ہو مثلاً کدو، ککڑی، تربوز وغیرہ اور بالخصوص اس کا اطلاق پیٹھا کدو کی بیل پر ہوتا ہے۔ اور مفسرین کی اکثر رائے کے مطابق یہی پودا وہاں اگ آیا تھا۔ اس کے پتے چوڑے چوڑے ہوتے ہیں جو دھوپ وغیرہ سے سایہ کا کام دیتے ہیں۔ نیز کہتے ہیں کہ مکھی اس پودے کے نزدیک نہیں آتی۔ آپ کی خوراک کا اللہ تعالیٰ نے کیا انتظام فرمایا؟ کتاب و سنت میں اس کی کوئی صراحت نہیں۔ بعض مفسرین کہتے ہیں کہ روزانہ ایک ہر نی آتی جس کا آپؑ دودھ پی لیتے تھے۔ تا آنکہ چند دنوں میں آپؑ چلنے پھرنے کے قابل ہو گئے۔