ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الصافات (37) — آیت 140

اِذۡ اَبَقَ اِلَی الۡفُلۡکِ الۡمَشۡحُوۡنِ ﴿۱۴۰﴾ۙ
جب وہ بھری ہوئی کشتی کی طرف بھاگ کر گیا۔ En
جب بھاگ کر بھری ہوئی کشتی میں پہنچے
En
جب بھاگ کر پہنچے بھری کشتی پر En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

140۔ جب وہ ایک بھری ہوئی کشتی کی طرف بھاگ [80] نکلے
[80] سیدنا یونس کی بلا اذن الٰہی ہجرت:۔
﴿اَبَقَ کا لفظ بالخصوص ایک غلام کا اپنے آقا کے ہاں سے بھاگ کھڑا ہونے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ سیدنا یونسؑ بھی چونکہ اللہ کے حکم ہجرت کے بغیر اپنی قوم کے لوگوں سے بھاگ آئے تھے اس لئے یہ لفظ استعمال کیا گیا اس میں لطیف اشارہ یہ ہے کہ ہر شخص حتیٰ کہ ہر نبی بھی اپنے پروردگار کا ہمہ وقتی غلام اور بندہ ہوتا ہے۔