ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الصافات (37) — آیت 112

وَ بَشَّرۡنٰہُ بِاِسۡحٰقَ نَبِیًّا مِّنَ الصّٰلِحِیۡنَ ﴿۱۱۲﴾
اور ہم نے اسے اسحاق کی بشارت دی، جو نبی ہو گا، صالح لوگوں سے (ہو گا)۔ En
اور ہم نے ان کو اسحاق کی بشارت بھی دی (کہ وہ) نبی (اور) نیکوکاروں میں سے (ہوں گے)
En
اور ہم نے اس کو اسحاق (علیہ السلام) نبی کی بشارت دی جو صالح لوگوں میں سے ہوگا En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

112۔ اور ہم نے ابراہیم کو اسحاق کی بشارت [66] دی جو صالح لوگوں میں سے نبی ہو گا
[66] معلوم ہوا کہ پہلی خوشخبری کا تعلق سیدنا اسمٰعیلؑ سے ہی ہے۔ اور قصہ ذبح کا تعلق انہی سے ہے۔ اس کے بعد دوسری بار سیدنا ابراہیمؑ کو سیدنا اسحقؑ کی خوشخبری دی گئی۔