ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الأحزاب (33) — آیت 42

وَّ سَبِّحُوۡہُ بُکۡرَۃً وَّ اَصِیۡلًا ﴿۴۲﴾
اور اس کی تسبیح کرو، پہلے پہر اور پچھلے پہر۔ En
اور صبح اور شام اس کی پاکی بیان کرتے رہو
En
اور صبح وشام اس کی پاکیزگی بیان کرو En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

42۔ اور صبح و شام [68] اس کی تسبیح کیا کرو
[68] یعنی جب تمہیں پریشانیوں کا اور اعدائے اسلام کے طعن و تشنیع کا سامنا کرنا پڑے تو ایسے اوقات میں اللہ کو بکثرت یاد کیا کرو اور صبح و شام کی نمازوں کے علاوہ بالخصوص ان اوقات میں اللہ کی تسبیح و تہلیل بھی کیا کرو۔ اس طرح تمہارے اندر ایسی پریشانیوں سے عہدہ برآ ہونے کی صلاحیت پیدا ہو گی۔ اور دلوں کو اطمینان نصیب ہو گا۔