ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الروم (30) — آیت 34

لِیَکۡفُرُوۡا بِمَاۤ اٰتَیۡنٰہُمۡ ؕ فَتَمَتَّعُوۡا ٝ فَسَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۳۴﴾
تاکہ جو کچھ ہم نے انھیں دیا ہے اس کی ناشکری کریں، سو فائدہ اٹھا لو کہ جلد ہی جان لوگے۔ En
تاکہ جو ہم نے ان کو بخشا ہے اُس کی ناشکری کریں سو (خیر) فائدے اُٹھالو عنقریب تم کو (اس کا انجام) معلوم ہو جائے گا
En
تاکہ وه اس چیز کی ناشکری کریں جو ہم نے انہیں دی ہے اچھا تم فائده اٹھا لو! ابھی ابھی تمہیں معلوم ہو جائے گا En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

34۔ تاکہ اس نعمت کی ناشکری کریں جو ہم نے انھیں دے رکھی ہے۔ اچھا مزے کر لو۔ جلد ہی تم (حقیقت کو) جان لو گے