ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ آل عمران (3) — آیت 94

فَمَنِ افۡتَرٰی عَلَی اللّٰہِ الۡکَذِبَ مِنۡۢ بَعۡدِ ذٰلِکَ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الظّٰلِمُوۡنَ ﴿؃۹۴﴾
پھر جس نے اس کے بعد اللہ پر جھوٹ باندھا تو وہی ظالم ہیں۔ En
جو اس کے بعد بھی خدا پر جھوٹے افترا کریں تو ایسے لوگ ہی بےانصاف ہیں
En
اس کے بعد بھی جو لوگ اللہ تعالیٰ پر جھوٹ بہتان باندھیں وہی ﻇالم ہیں En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

94۔ پھر اس کے بعد بھی جو لوگ اللہ کی طرف جھوٹی باتیں منسوب کریں تو ایسے ہی لوگ ظالم ہیں۔