43۔ مریم! اپنے پروردگار کی فرمانبردار رہنا اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ مل کر تم بھی رکوع و سجود [44] کیا کرو“
[44] فرشتوں کی سیدہ مریم سے ہم کلامی:۔
اس آیت سے معلوم ہوا کہ جن ایام میں حضرت مریمؑ ہیکل کے حجرہ میں مقیم رہ کر اللہ کی عبادت میں مصروف رہا کرتی تھیں ان دنوں فرشتے ان سے ہمکلام ہوا کرتے تھے۔ فرشتوں ہی نے حضرت مریمؑ کو اطلاع دی کہ اس کا پروردگار اس پر کس قدر مہربان ہے اور اس نے حضرت مریمؑ کو سارے جہان کی عورتوں پر فضیلت اور ترجیح دی ہے۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: ”مردوں میں تو بہت سے باکمال لوگ ہو گزرے ہیں مگر عورتوں میں کوئی کامل نہیں ہوا۔ بجز مریمؑ بنت عمران اور آسیہ زوجہ فرعون کے۔“ [بخاری، کتاب الانبیاء باب قولہ تعالیٰ: ﴿وَاِذْقَالَتِالْمَلٰيِٕكَةُيٰمَرْيَمُاِنَّاللّٰهَاصْطَفيٰكِ﴾] ساتھ ہی ساتھ فرشتوں نے حضرت مریمؑ کو یہ ہدایت بھی کی وہ بطور شکریہ اللہ تعالیٰ کی مزید فرمانبردار بن کر رہے اور اس مسجد میں جو جماعت ہوا کرتی تھی، وہ بھی اس میں شامل ہو کر نماز با جماعت کا اہتمام کرے۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔