جن لوگوں نے اللہ اور رسول کے حکم کو قبول کیا اس کے بعد کہ انہیں پورے زخم لگ چکے تھے، ان میں سے جنہوں نے نیکی کی اور پرہیزگاری برتی ان کے لئے بہت زیاده اجر ہے
En
172۔ جنہوں نے صدمہ پہنچنے کے بعد بھی اللہ اور رسول کے حکم پر لبیک کہا [170] ان میں جو لوگ نیک کردار اور پرہیزگار ہیں، ان کے لیے بہت بڑا اجر ہے
[170] حضرت عائشہ صدیقہؓ نے اپنے بھانجے عروہ بن زبیرؓ سے فرمایا: (اے میرے بھانجے تیرے والد اور تمہارے نانا) ابو بکر صدیقؓ بھی انہیں لوگوں میں سے تھے، جب احد کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جو صدمہ پہنچنا تھا، پہنچ چکا اور مشرکین (مکہ کو) لوٹ گئے تو آپ کو خطرہ پیدا ہوا کہ کہیں واپس آ کر پھر نہ حملہ آور ہوں۔ لہٰذا آپ نے فرمایا کہ کون ان کافروں کا تعاقب کرتا ہے۔ آپ کا یہ ارشاد سن کر ستر آدمی تعاقب کے لیے تیار ہو گئے جن میں ابو بکر صدیقؓ اور زبیر بھی تھے۔ [بخاری، کتاب المغازی، باب: ﴿اَلَّذِيْنَاسْتَجَابُوْالِلّٰهِوَالرَّسُوْلِ﴾] اس آیت کی تشریح کے لیے اسی سورۃ کا حاشیہ نمبر 137 ملاحظہ فرمائیے۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔