ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الشعراء (26) — آیت 91

وَ بُرِّزَتِ الۡجَحِیۡمُ لِلۡغٰوِیۡنَ ﴿ۙ۹۱﴾
اور گمراہ لوگوں کے لیے بھڑکتی آگ ظاہر کر دی جائے گی۔
اور دوزخ گمراہوں کے سامنے لائی جائے گی
اور گمراه لوگوں کے لیے جہنم ﻇاہر کردی جائے گی

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

91۔ اور گمراہ لوگوں کو جہنم سامنے دکھائی [65] جائے گی۔
[65] یعنی قیامت کے دن اہل جنت کے جنت میں داخل ہونے سے پہلے ہی جنت اپنی تمام دلکشیوں اور رعنائیوں سمیت پرہیزگاروں کے قریب کر دی جائے گی۔ جسے دیکھ کر وہ بہت مسرور ہوں گے اور اس میں داخلہ کے لئے بیتاب ہوں گے۔ اسی طرح دوزخ اپنی تمام ہولناکیوں اور چنگھاڑوں سمیت گمراہ لوگوں کے سامنے لائی جائے گی۔ اور اہل دوزخ کو دیکھ کر وہ اور بھی جوش دکھانے اور چنگھاڑنے لگے گی۔ یہ منظر دیکھ کر اہل دوزخ کے دوزخ میں داخل ہونے سے پہلے پتے پانی ہو جائیں گے۔