ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الشعراء (26) — آیت 70

اِذۡ قَالَ لِاَبِیۡہِ وَ قَوۡمِہٖ مَا تَعۡبُدُوۡنَ ﴿۷۰﴾
جب اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا تم کس چیز کی عبادت کرتے ہو؟
جب انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ تم کس چیز کو پوجتے ہو
جبکہ انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا کہ تم کس کی عبادت کرتے ہو؟

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

70۔ جب اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے پوچھا: ”یہ کیا چیزیں ہیں جن کی تم پوجا کرتے ہو؟“