ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الشعراء (26) — آیت 34

قَالَ لِلۡمَلَاِ حَوۡلَہٗۤ اِنَّ ہٰذَا لَسٰحِرٌ عَلِیۡمٌ ﴿ۙ۳۴﴾
اس نے ان سرداروں سے کہا جو اس کے ارد گرد تھے، یقینا یہ تو ایک بہت ماہر فن جادو گر ہے۔
فرعون نے اپنے گرد کے سرداروں سے کہا کہ یہ تو کامل فن جادوگر ہے
فرعون اپنے آس پاس کے سرداروں سے کہنے لگا بھئی یہ تو کوئی بڑا دانا جادوگر ہے

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

34۔ فرعون نے اپنے آس پاس والوں سے کہا: ”یہ تو یقیناً بڑا ماہر جادو گر ہے۔