210۔ اور اس قرآن کو شیطان تو لے کر نہیں [123] اترے۔
[123] کفار کا آپ پر الزام کہانت:۔
اس آیت کا تعلق سابقہ آیت: ﴿وَإِنَّهُلَتَنزِيلُرَبِّالْعَالَمِينَ﴾ سے ہے درمیان میں قرآن کو جھٹلانے والوں کے کچھ احوال بیان کرنے کے بعد اصل مضمون کی طرف رجوع کیا گیا ہے کفار مکہ کے الزامات میں سے ایک الزام یہ بھی تھا کہ وہ آپ کو کاہن کہتے بھی تھے اور سمجھتے بھی تھے۔ چنانچہ جندب بن سفیان فرماتے ہیں۔ کہ ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مزاج ناساز ہوا اور آپ دو تین رات نماز تہجد کے لئے اٹھ نہ سکے۔ ایک عورت (عوراء بنت حرب، ابو سفیان کی بہن، ابو لہب کی بیوی) آپ کے پاس آئی اور کہنے لگی ”محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! میں سمجھتی ہوں۔ تیرے شیطان نے تجھ کو چھوڑ دیا۔ دو تین راتوں سے تیرے پاس نہیں آیا“ اس وقت اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائیں: ﴿وَالضُّحَىٰوَاللَّيْلِإِذَاسَجَىٰمَاوَدَّعَكَرَبُّكَوَمَاقَلَىٰ﴾[بخاری۔ کتاب التفسیر۔ تفسیر سورۃ والضحیٰ]
نئے مضامین کی اپڈیٹس کے لیے ہماری میلنگ لسٹ میں شامل ہوں
قرآن و سنت کی روشنی میں علمی و تحقیقی مضامین براہ راست اپنے ان باکس میں پائیں
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔