ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ المؤمنون (23) — آیت 94

رَبِّ فَلَا تَجۡعَلۡنِیۡ فِی الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۹۴﴾
تو اے میرے رب! مجھے ان ظالم لوگوں میں شامل نہ کرنا۔ En
تو اے پروردگار مجھے (اس سے محفوظ رکھیئے اور) ان ظالموں میں شامل نہ کیجیئے
En
تو اے رب! تو مجھے ان ﻇالموں کے گروه میں نہ کرنا En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

94۔ تو اے پروردگار! مجھے [91] ان ظالموں میں شامل نہ کرنا“
[91] اس آیت میں بھی اگرچہ خطاب بظاہر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہے لیکن یہ ہدایت عام مومنوں کے لئے ہے۔ جیسا کہ قرآن کریم میں اکثر یہ انداز اختیار کر لیا گیا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ مشرکین جس طرح اللہ کے حق میں یہ گستاخیاں کر رہے ہیں، عین ممکن ہے کہ ان پر کوئی آفت آ کر رہے۔ لہٰذا مومنوں کو یہ ہدایت کی گئی کہ ایسے حالات میں وہ اللہ سے دعا کرتے رہیں کہ اگر ظالموں پر عذاب آئے تو اللہ انھیں اس عذاب سے بچانے کی کوئی صورت پیدا فرما دے۔