70۔ وہ تو چاہتے تھے کہ ابراہیم [59] کو دکھ پہنچائیں مگر ہم نے انھیں ہی امتحان میں ڈال دیا۔
[59] یعنی مشرک تو اپنے معبودوں کی گستاخی کا اس صورت میں بدلہ لینے چاہتے تھے کہ ابراہیمؑ کو اذیت دہ موت سے دوچار کر کے صفحہ ہستی سے نیست و نابود کر دیں۔ لیکن آپ کا آگ کے درمیان رہ کر کئی دنوں کے بعد زندہ سلامت نکل آنا ساری قوم کے لئے ایک نیا چیلنج بن گیا اور انھیں معلوم ہو گیا کہ ابراہیم کو نقصان پہچانا ان کے بس سے باہر ہے۔ اور یہ بات ان کے لئے اور بھی زیادہ دل شکنی کا باعث بن گئی۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔