ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الأنبياء (21) — آیت 64

فَرَجَعُوۡۤا اِلٰۤی اَنۡفُسِہِمۡ فَقَالُوۡۤا اِنَّکُمۡ اَنۡتُمُ الظّٰلِمُوۡنَ ﴿ۙ۶۴﴾
تو وہ اپنے دلوں کی طرف لوٹے اور کہنے لگے یقینا تم خود ہی ظالم ہو۔
انہوں نے اپنے دل غور کیا تو آپس میں کہنے لگے بےشک تم ہی بےانصاف ہو
پس یہ لوگ اپنے دلوں میں قائل ہوگئے اور کہنے لگے واقعی ﻇالم تو تم ہی ہو

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

64۔ پھر انہوں نے اپنے دل میں سوچا تو (دل میں) کہنے لگے: ظالم تو تم خود ہو۔