ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الأنبياء (21) — آیت 62

قَالُوۡۤا ءَاَنۡتَ فَعَلۡتَ ہٰذَا بِاٰلِہَتِنَا یٰۤـاِبۡرٰہِیۡمُ ﴿ؕ۶۲﴾
انھوں نے کہا کیا تو نے ہی ہمارے معبودوں کے ساتھ یہ کیا ہے اے ابراہیم!؟
(جب ابراہیم آئے تو) بت پرستوں نے کہا کہ ابراہیم بھلا یہ کام ہمارے معبودوں کے ساتھ تم نے کیا ہے؟
کہنے لگے! اے ابراہیم (علیہ السلام) کیا تو نے ہی ہمارے خداؤں کے ساتھ یہ حرکت کی ہے

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

62۔ (جب ابراہیم آگئے تو) انہوں نے پوچھا: ”ابراہیم! ہمارے معبودوں سے یہ کارستانی تم نے کی ہے؟