ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الأنبياء (21) — آیت 61

قَالُوۡا فَاۡتُوۡا بِہٖ عَلٰۤی اَعۡیُنِ النَّاسِ لَعَلَّہُمۡ یَشۡہَدُوۡنَ ﴿۶۱﴾
انھوں نے کہا پھر اسے لوگوں کی آنکھوں کے سامنے لائو، تاکہ وہ گواہ ہو جائیں۔ En
وہ بولے کہ اسے لوگوں کے سامنے لاؤ تاکہ گواہ رہیں
En
سب نے کہا اچھا اسے مجمع میں لوگوں کی نگاہوں کے سامنے ﻻؤ تاکہ سب دیکھیں En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

61۔ وہ کہنے لگے: ”پھر اسے لوگوں کے سامنے لاؤ [54] تاکہ وہ دیکھ لیں (کہ ہم اس سے کیا کرتے ہیں)
[54] پھر جب اس ’ظالم‘ کی نشان دہی ہو چکی تو کچھ لوگ کہنے لگے کہ اس کو جو کچھ سزا دینا چاہتے ہو۔ وہ سب لوگوں کے سامنے علی الاعلان دی جانی چاہئے۔ تاکہ لوگوں کے دل اپنے معبودوں کی طرف سے ٹھنڈے ہوں اور سزا بھی ایسی عبرت ناک ہونی چاہئے کہ آئندہ کسی کو ان مشکل کشاؤں کی شان میں گستاخی کرنے کی جرأت نہ ہو۔