ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الأنبياء (21) — آیت 38

وَ یَقُوۡلُوۡنَ مَتٰی ہٰذَا الۡوَعۡدُ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِیۡنَ ﴿۳۸﴾
اور وہ کہتے ہیں یہ وعدہ کب (پورا) ہوگا، اگر تم سچے ہو۔
اور کہتے ہیں کہ اگر تم سچے ہو تو (جس عذاب کا) یہ وعید (ہے وہ) کب (آئے گا)؟
کہتے ہیں کہ اگر سچے ہو تو بتا دو کہ یہ وعده کب ہے

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

38۔ نیز وہ (مسلمانوں سے) کہتے ہیں: اگر تم سچے ہو تو وعدہ (عذاب) کب پورا ہو گا۔