ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ طه (20) — آیت 9

وَ ہَلۡ اَتٰىکَ حَدِیۡثُ مُوۡسٰی ۘ﴿۹﴾
اور کیا تیرے پاس موسیٰ کی خبر پہنچی ہے؟ En
اور کیا تمہیں موسیٰ (کے حال) کی خبر ملی ہے
En
تجھے موسیٰ (علیہ السلام) کا قصہ بھی معلوم ہے؟ En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

9۔ اور کیا آپ کو [8] موسیٰ کی خبر بھی پہنچی ہے؟
[8] قرآن کے انداز بیان سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس قدر تفصیل کے ساتھ موسیٰؑ کا قصہ پہلی بار اسی سورۃ میں بیان ہوا ہے اور قرآن کے مخصوص طرز بیان کی بنا پر اس میں قریش کے کئی اعتراضات کے جواب از خود آ گئے ہیں جو وہ وقتاً فوقتاً کرتے رہتے تھے۔