ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ طه (20) — آیت 60

فَتَوَلّٰی فِرۡعَوۡنُ فَجَمَعَ کَیۡدَہٗ ثُمَّ اَتٰی ﴿۶۰﴾
پس فرعون واپس لوٹا، پس اس نے اپنے دائو پیچ جمع کیے، پھر آگیا۔ En
تو فرعون لوٹ گیا اور اپنے سامان جمع کرکے پھر آیا
En
پس فرعون لوٹ گیا اور اس نے اپنے ہتھکنڈے جمع کیے پھر آگیا En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

60۔ چنانچہ فرعون لوٹ گیا اور اپنے سارے ہتھکنڈے [42] جمع گئے اور مقابلہ پر آگیا۔
[42] یہ مقابلہ صرف جادوگروں کی ہار جیت کا مسئلہ نہ تھا بلکہ در اصل یہ مسئلہ فرعون کے برسراقتدار رہنے یا نہ رہنے کا تھا۔ لہٰذا ملک بھر کے ہر جادوگروں کو اکٹھا کرنے کے لئے اس نے اپنے مقدور بھر جتن کر لئے اور وعدہ کے دن فرعون ان جادوگروں اور اپنے لاؤ لشکر سمیت میدان مقابلہ میں بروقت پہنچ گیا۔ اسی طرح سیدنا موسیٰؑ اور ان کا بھائی بھی بروقت پہنچ گئے۔