ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ طه (20) — آیت 37

وَ لَقَدۡ مَنَنَّا عَلَیۡکَ مَرَّۃً اُخۡرٰۤی ﴿ۙ۳۷﴾
اور بلاشبہ یقینا ہم نے تجھ پر ایک اور بار بھی احسان کیا۔ En
اور ہم نے تم پر ایک بار اور بھی احسان کیا تھا
En
ہم نے تو تجھ پرایک بار اور بھی بڑا احسان کیا ہے En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

37۔ اور ہم نے تم ہر ایک اور مرتبہ بھی احسان [21] کیا۔
[21] مطالبات کی منظوری:۔
یعنی جو کچھ درخواستیں تم نے پیش کی ہیں وہ سب کی سب منظور کی جاتی ہیں۔ ان احسانات کے علاوہ پہلے بھی ہم تم پر احسان کر چکے ہیں۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے ایک ایک کر کے سیدنا موسیٰؑ کو وہ احسانات یاد دلاتے ہیں جو ان کی پیدائش سے لے کر تا حال ان پر کئے گئے ہیں اور ان کی تفصیل سورۃ قصص میں بیان ہوئی ہے۔ یہاں صرف یہ بتلانا مقصود ہے کہ تم خاص اسی مہم کے لئے پیدا کئے گئے ہو اور اسی کام کے لئے ہماری زیر نگرانی تمہاری پرورش ہوتی رہی ہے۔ فرعون جیسے جابر بادشاہ سے ٹکر لینے کے لئے جن صفات کی ضرورت تھی۔ وہ تمہیں ودیعت کر کے اس کام کے لئے تمہارا انتخاب کر لیا ہے۔