17۔ اور اے موسیٰ! یہ تمہارے داہنے [13] ہاتھ میں کیا ہے؟
[13] اللہ کی موسیٰؑ سے ہم کلامی:۔
اللہ تعالیٰ نے موسیٰؑ سے یہ سوال اس لئے نہیں کیا تھا کہ موسیٰؑ کو پتا نہ تھا کہ یہ میری لاٹھی ہے۔ بلکہ اس لئے کہا تھا کہ اسی لاٹھی کی ہیئت بدلنے والی تھی اور موسیٰؑ کو پہلے خود یہ یقین دلانا مقصود تھا کہ وہی تمہاری لکڑی کی لاٹھی اژدھا بن سکتی ہے جسے تم ہر وقت اپنے پاس رکھتے ہو۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔