ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ طه (20) — آیت 107

لَّا تَرٰی فِیۡہَا عِوَجًا وَّ لَاۤ اَمۡتًا ﴿۱۰۷﴾ؕ
جس میں تو نہ کوئی کجی دیکھے گا اور نہ کوئی ابھری جگہ۔ En
جس میں نہ تم کجی (اور پستی) دیکھو گے نہ ٹیلا (اور بلندی)
En
جس میں تو نہ کہیں موڑ دیکھے گا نہ اونچ نیچ En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

107۔ کہ آپ اس میں کوئی نشیب و فراز نہ دیکھیں [75] گے۔
[75] نفخۂ صور اول کے اثرات:۔
یعنی پہاڑوں کو پیوند خاک بنا دیا جائے، سمندروں کو پاٹ دیا جائے گا۔ زمین کے سب نشیب فراز ختم کر دیئے جائیں گے اور وہ ایک بالکل ہموار اور وسیع میدان کی طرح بن جائے گا۔ اسی بات کو اللہ تعالیٰ نے دوسرے مقام پر فرمایا: ﴿يَوْمَ تُبَدَّلُ الْاَرْضُ غَيْرَ الْاَرْضِ [14: 48]
”یعنی اس دن یہ زمین ایسی نہ رہے گی جیسی تم آج دیکھ رہے ہو، بلکہ اس میں تبدیل پیدا کر دی جائے گی۔“