105۔ لوگ آپ سے پہاڑوں [74] کے بارے میں پوچھتے ہیں (کہ قیامت کو ان کا کیا بنے گا؟) آپ ان سے کہئے کہ میرا پروردگار انھیں دھول بنا کر اڑا دے گا۔
[74] یعنی نفخہ صور اول سے اگر انسان اور دوسری جاندار چیزیں مر بھی جائیں گی تو پہاڑوں جیسی سخت چیز پر اس نفخہ کا کیا اثر ہوگا؟ یہ سوال در اصل ایسے جاہلوں کی طرف سے ہی ہو سکتا ہے۔ جنہوں نے اللہ کی اس پیدا کردہ کائنات اور اس کے نظام میں کبھی غور ہی نہیں کیا، آج کے انسان کے لئے یہ ایک بالکل مہمل سوال ہے۔ اگر سیاروں کی گردش اور ان کی کشش ثقل میں معمولی سی بھی گڑ بڑ ہو جائے تو پہاڑوں کا کیا ذکر ہے۔ سارے ستارے ایک دوسرے سے ٹکڑا کر پاش پاش ہو سکتے ہیں۔ قیامت کو یہی کیفیت ہو گی اور اس وقت پہاڑوں کی دھول اڑ رہی ہو گی۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔