ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ البقرة (2) — آیت 18

صُمٌّۢ بُکۡمٌ عُمۡیٌ فَہُمۡ لَا یَرۡجِعُوۡنَ ﴿ۙ۱۸﴾
بہرے ہیں، گونگے ہیں، اندھے ہیں، پس وہ نہیں لوٹتے۔ En
(یہ) بہرے ہیں، گونگے ہیں، اندھے ہیں کہ (کسی طرح سیدھے رستے کی طرف) لوٹ ہی نہیں سکتے
En
بہرے، گونگے، اندھے ہیں۔ پس وه نہیں لوٹتے En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

18۔ ایسے لوگ بہرے ہیں، گونگے ہیں، اندھے ہیں۔ [24] یہ (ایمان لانے کی طرف) لوٹ کر نہیں آئیں گے
[24] آخر ان منافقوں کی حالت یہ ہو گئی کہ یہ حق بات سننے کے لیے بہرے، حق کہنے کے لحاظ سے گونگے ہیں اور حق سامنے موجود ہو تب بھی انہیں نظر نہیں آتا۔